Nouns in Urdu – Meaning, Definition, Types and Examples | اسم

Nouns in Urdu – Meaning, Definition, Types and Examples | اسم

Let’s look at Noun definition and examples in Urdu. We will describe definition and types of noun in Urdu with examples.
In this article, I’m going to tell you all about nouns with Urdu explanation. Because in English, nouns are very important. They are the basic element of the sentence. So if you want to speak English, you need to know about the different types of nouns. And I’m going to teach you as well as I can.
Nouns in Urdu, Noun Definition in Urdu, types of Nouns in Urdu, Noun examples in Urdu

Definition of noun in Urdu

Noun can be defined in Urdu as follows:
ہر وہ چیز جسے ہم دیکھ سکتے ہیں یا اس کے بارے میں بات  کرسکتے ہیں اس کی پہچان ایک لفظ کے ذریعے ہوتی ہے اس لفظ کو “نام” اور “اسم” کہتے ہیں۔ اور انگریزی میں Noun کہتے ہیں۔ 
اکثر وہ اسم ایسی چیزوں کے ہوتے ہیں جنہیں ہم چھو سکتے ہیں (مثال کے طور پر ، شیر ، کیک ، کمپیوٹر )، لیکن بعض اوقات ایک اسم اس چیز کا نام ہو تاہے جس کو ہم ہاتھ نہیں لگا سکتے۔ جیسے: بہادری، محبت، خوشبو.

Noun Examples in Urdu | اسم کی مثالیں

  • انسان: زید، عمر , بکر
  • جانور: چوہا, بلی, کتا, بیل
  • مقامات : مکان ، لندن ، فیکٹری ، پناہ گاہ
  • چیزیں: ٹیبل ، لندن برج ، چھینی ، نائٹروجن ، مہینہ ، کھانا، اناج
  • خیالات : الجھن ، احسان ، ایمان ، نظریہ , نسبت ، خوشی

Types of nouns in Urdu

There are eight types of nouns in English which we have described below in Urdu.
اسم کی اقسام: اسم کی آٹھ قسمیں ہیں:
English Urdu
Proper Nouns اسم معرفہ
Common Nouns اسم نکرہ
Material Nouns اسم مادہ
Collective Nouns اسم جمع
Abstract Nouns اسم کیفیت
Compound Nouns اسم مرکب
Countable Nouns قابل شمار
Uncountable Nouns ناقابل شمار
نوٹ: کچھ لوگ واحد اور جمع کو بھی قسم مانتے ہیں اس طرح اسم کی دس قسمیں ہوجاتی ہیں۔

Nouns in Urdu, Types of noun in Urdu
چلیے ان سب کو تفصیل سے جانتے ہیں:

 Proper noun in Urdu |اسم خاص

 لوگوں، جگہوں یا چیزوں کے خاص نام جیسے آپ کا نام ، آپ کے دوست کا نام ، والدین کا نام یا آپ کے شہر اور ملک کا نام جیسے: زید, عمر، بکر، تاج محل، عرب، ہندوستان 
  ان الفاظ کو اسم خاص (Proper noun) کہتے ہیں۔ اور ہمیشہ ان کا پہلا حرف ایک بڑا حرف ہوتاہے۔
  • Zaid   ✅
  • zaid   ❎
  • India ✅
  • india ❎

 Common noun in Urdu |اسم جنس

یہ وہ اسم ہیں جو  لوگوں، جگہوں، چیزوں اور جانوروں کے عام نام ہیں۔ اور کسی خاص شخص، جگہ یا چیز کی طرف اشارہ نہیں کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر:
  • لڑکا : Boy  👨
  • لڑکی: Girl  👩‍🦰
  • ڈاکٹر: Doctor
  • شہر: City  🌆
  • کار : Car   🚘

🌷خلاصہ:

یہ ہے کہ اسم جنس عام ہوتا ہے جیسے ؛ “لڑکا” یہ ایک عام  اسم ہے زید, عمر بکر کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ اوراسم خاص متعین اور خاص نام ہوتا ہے جیسے “زید” یہ خاص نام ہے,اس سے خاص شخص ہی مراد ہوسکتا ہے۔کوئی اور نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں!

Abstract noun in urdu

ان چیزوں کے نام جنہیں ہم حواس خمسہ سےمحسوس نہیں کرسکتےیا یوں کہیے کہ یہ وہ اسم ہیں جنہیں ہم دیکھ یا چھو نہیں سکتے جیسے
  • Bravery    :  بہادری
  • Joy        : خوشی
  • Determination :  عزم

 Concrete Noun in Urdu

ان چیزوں کے نام جنہیں ہم حواس خمسہ سےمحسوس  کرسکتےہیں۔ یا یوں کہیے کہ یہ وہ اسم ہیں جنہیں ہم دیکھ اور چھو سکتے ہیں۔ جیسے:
  • Tree         :  درخت
  • Hammer : ہتھوڑا 
  • Cloud      :    بادل

 Collective noun in Urdu | اسم جمع

یہ وہ نام ہیں جو ایک گروہ یا جماعت کی طرف اشارہ کرتےہیں۔ یعنی ایک اسم جمع مکمل گروپ اور جماعت کے متعلق بتاتا ہے۔ جیسے:
  • A herd of cattle
  • (اَہَرڈ اَوف کَیْٹَل)
  • مویشیوں کا ریوڑ
اس مثال میں “ریوڑ” اسم جمع ہے جو مویشیوں کے ایک گروہ اور جماعت کے بارے میں بتارہا ہے۔
:چلیے کچھ اور مثالیں دیکھتے ہیں

کچھ اسم جمع جانور اور پرندوں کی جماعت کیلیے استعمال ہوتے ہیں:
  • A flock of sheep.

  • افلوک اوف شیپ
  • بھیڑوں کا غلہ

  • A herd of cattle.
  • اَہَرْڈْ اَوف کَیْٹَلْ
  • مویشیوں کا ریوڑ 

  • A flock of sheep
  • اَفُلَوْکْ اَوْف شِیْپ

  • بھیڑوں کا غلہ
کچھ اسم جمع جو چیزوں کے گروہ کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔

  • A bunch of keys.

  • اَبَنْچ اَوف کِیْزْ
  • چابیوں کا گچھا

  • A pile of cloths
  • اَپائِل اَوف کُلَوتْھسْ
  • کپڑوں کی گٹھری


  • A bunch of grapes.

  • اَبَنْچ اَوف  گِرَیپْسْ

  • انگوروں کا گچھا

کچھ اسم جمع جو لوگوں کی ایک جماعت کیلیے بولے جاتے ہیں۔ 


  • An army of soldiers.

  • اَیْن آرمِی اَوف سَوْلْ جَرس
  • سپاہیوں کا لشکر

  • A panel of judges.
  • ْْاَ پیْنَل اوْف جَجَیْسْ

  • ججوں کی جماعت

  • A gang of robbers.

  • اَگَیْنْگ اوْف رَوبَرْسْ

  • ڈاکوؤں کا گروہ
یہ بھی پڑھیں!

Compound Nouns in Urdu | مرکب اسم

یہ وہ نام ہیں جو ایک سے زائد الفاظ سے مل کر بنتے ہیں۔
: جیسے
 Water+bottle= Water bottle
پانی کا بوٹل
:ان کو بنانے کا تین طریقہ ہے
1۔دو لفظ کو جوڑ کر بالکل ایک لفظ بناکر
 جیسے 
Note = book
  (نوٹ بک)
کاپی, لکھنے کی کتاب
2۔دو لفظوں کے درمیان ہائپن (-) علامت لگاکر. جیسے:
x-ray
co-pilot
نائب پائلٹ
3۔دولفظوں کو الگ الگ لکھ کر۔ جیسے:
  • Post office:   ڈاک خانہ
  • History book: تاریخ کی کتاب
یہ بھی پڑھیں!

Countable noun and  Uncountable noun 

 انگریزی میں قابل شمار (countable-کاؤنٹَیبَل ناؤن) اور ناقابل شمار (Uncountable-اَن کاؤنٹَیبَل ناؤن) اسموں کے مابین تمیز کرنا اسی طرح ضروری ہے جس طرح اردو میں مذکر اور مونث اسموں کو جاننا؛ کیونکہ ان کے استعمال کے طریقے مختلف ہیں. 

Countable noun (قابل شمار)

وہ اسم  ہیں جن کو ہم گن سکتے ہیں جیسے
موبائیل : Mobile 📱
لیپ ٹاپ : Laptop 💻
کتاب    :   Book  📖
ان اسموں کے واحداورجمع دونوں ہوتے ہیں۔

Uncountable noun  (ناقابل شمار اسماء)

وہ اسم ہیں جنہیں ہم نہیں گن سکتے جیسے:
  • شوگر) : شکر) Sugar
  • واٹر) : پانی) Water💦
  • سالٹ) : نمک) Salt
یعنی آپ یہ کہ سکتے ہیں؛ ایک کتاب, دوکتاب وغیرہ لیکن یہ نہیں کہہ سکتے ؛ ایک پانی,دوپانی وغیرہ۔
قاعدہ 
قابل شمار اسموں کے بارے میں سوال کرناہو؛ تو How many کا استعمال کرتے ہیں۔   
  • How many books? 
  • کتنی کتابیں ؟
  • How many pens?
  • کتنے قلم؟
  • How many mobiles?
  • کتنے موبائیل؟
ناقابل شمار اسموں کے بارے میں سوال کرنے کیلیے How much (ہاؤ مَچ) کا استعمال کرتے ہیں جیسے:
  • How much sugar?
  • کتنا شکر؟
  • How much water?
  • کتنا پانی؟

ہم  how many کا استعمال ناقابل شمار اسموں کے ساتھ، اور how much کا استعمال قابل شمار اسموں کے ساتھ نہیں کرسکتے۔ جیسے ہم یوں نہیں کہہ سکتے:
❎How many water 
❎How much books

 The noun gender

اسم کو مذکر اور مونث دوقسموں میں تقسیم کیا جاتاہے۔

Masculine Nouns / مذکر اسم

Masculine noun مذکر اسم کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جیسے:
شہزادہ : Prince
 آدمی  : Man
 بادشاہ : King

Feminine Nouns / مونث اسم

یہ اسم مونث اسم کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جیسے:
 شہزادی : Princess
عورت : Woman
 رانی : Queen
لیکن کچھ اسم ہیں جو مذکر مونث دونوں کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے:
 بچے : Children
فنکار  : Artists

تفصیل سے پڑھیں!

Gerunds / اسم مصدر

یہ وہ اسم ہوتے ہیں جو فعل(verb) کے ذریعہ بناۓ جاتے ہیں۔ verb میں “ing” لفظ بڑھاکر یہ اسم بنائے جاتے ہیں۔ جیسے:
  • Read=Reading
  • پڑھنا
  • Go=going
  • جانا
  • Sleep=Sleeping
  • سونا

Singular and Plural / واحد اور جمع

Singular noun: واحد اسم

یہ ایک شخص, چیز,جانور یا جگہ کے نام ہوتے ہیں۔

Plural noun: جمع اسم

یہ ایک سے زیادہ اشخاص ,چیز,جانور یا جگہ کے نام ہوتےہیں۔
  • اسم واحد       جمع اسم 
  • Boys  :          Boy 
  • لڑکا            :  لڑکے
  • Girls   :          Girl
  • لڑکی          : لڑکیاں 
  • Stories  :       Story
  • کہانی         : کہانیاں 
واحد اسم کو جمع میں بدلنے کے کچھ قواعد ہیں۔ ہم نمبر وار انہیں ذکر کررہے ہیں۔
قاعدہ. 1
اسم کی جمع بنانے کیلیے  واحد اسم کے آخر میں “s” بڑھا دیاجاتاہے۔جیسے:
  • واحد        :   جمع
  • Books   :      Book
  • کتاب        :   کتابیں
  • Windows  : Window
  • کھڑکی      :  کھڑکیاں
  • Door : Doors
  • دروازہ : دروازے 
قاعدہ۔2
واحد اسم کے آخر میں “y” ہو اور اس سے پہلے کوئی consonant(حرف صحیح ) ہو ؛ تو ہم “y” کو ہٹاکر “ies” کا اضافہ کردیتے ہیں۔ جیسے:

  • City – Cities
  • Lady – Ladies
  • Story – Stories
  • vowels: حروف علت
    A,E,I,O,U
    Consonant: حروف صحیح
    حروف علت(vowels)کے علاوہ سارے حروفConsonant(حروف صحیح) ہیں۔
    قاعدہ ۔3
    اگر واحد اسم کے آخر میں “y” ہواور اس سے پہلے (vowels) میں سے کوئی حرف ہو؛ تو اس کے آخر میں “s” بڑھاکر جمع بنائیں گے۔ جیسے: 

    • Day – Days
    • Trolley – Trolleys
    • Toy – Toys

    قاعدہ 4
    اگر واحد اسم کے آخر میں “O” ہو اور اس “O” سے پہلے کوئی vowelہو؛ تو جمع بنانے کیلیے اس “O” کے بعد “S” بڑھا دیں گے۔جیسے:
    • Bamboo – Bamboos
    • Radio – Radios
    • Video – Videos
    قاعدہ 5
    اگر واحد اسم کے اخر میں “O” ہو اور اس سے پہلے consonant ہو؛تو جمع بنانے کیلیے “es” بڑھادیں گے۔جیسے:
  • Tomato – Tomatoes
  • Volcano – Volcanoes
  • Hero – Heroes
  • کچھ واحد اسم ایسے ہیں جن کے آخر میں “o” اور اس سے پہلے consonant ہو؛ لیکن اس کی جمع بنانے کیلیے صرف “S” کا اضافہ کرتے ہیں۔ جیسے:

    • Piano – Pianos
    • Photo – Photos
    قاعدہ 6
    اگر واحد اسم کے آخر میں “f” یا “fe” ہو؛ تو جمع بنانے کیلیے “f” کو “v”سے بدل دیں گے “es” کا اضافہ کردیں گے۔جیسے:
    • Wife = Wives _(بیوی)
    • Leaf = Leaves _(پتا،ورق)
    • Life = Lives _(زندگی)
    • Calf = Calves _(بچھڑا)
    • Loaf = Loaves _(پاؤ روٹی)
    • Knife = Knives _(چاقو)
    • Shelf = Shelves _(طاق،الماری)
    • Half = Halves _(نصف،آدھا)
    • Self = Selves _(خود،ذات)
    البتہ کچھ noun جن کے اخیر میں “f” یا “ef” ہو، تو plural بناتے وقت اخیر میں صرف “s” بڑھا دیتے ہیں. جیسے:
    • Chief = Chiefs _(صدر،سردار)
    • Safe = Safes _(تجوری)
    • Proof = Proofs _(دلیل،ثبوت)
    • Gulf = Gulfs _(خلیج،کھاری)
    • Cliff = Cliffs _(نوکیلے چٹان)
    • Handkerchief  = Handkerchiefs _(دستی)
    • Grief  = Griefs  _(غم،صدمہ)
    • Roof =Roofs _(چھت
    قاعدہ 7
    کچھ nouns جن کے اخیر میں “f” یا “fe” ہو، تو ان کا plural دونوں طرح بنا سکتے ہیں، یعنی “ves” کی شکل میں یا محض”s”  لگا کر،جیسے:
    • Hoof = Hooves  = Hoofs _(کُھر)
    • Scarf = Scarves = Scarfs _(اوڑھنی)
    • Dwarf = Dwarves =Dwarfs _(پستہ قد)
    • Wharf = Wharves = Wharfs _(گھاٹ)
    قاعدہ 8
    کچھ noun میں vowel  کے اندر تبدیلی کرکے بھی plural بناتے ہیں،جیسے:
    • Tooth = teeth  _(دانت)
    • Foot  = feet  _(قدم)
    • Man = men _(مرد،آدمی)
    • Woman = women _(عورت)
    • Goose = geese  _(ہنس)
    • Mouse = mice  _(چوہا)
    • Louse = lice  _(جوں)
    قاعدہ 9
    کچھ nouns ایسے ہیں جن کے اخیر میں “en” بڑھانے سے plural بن جاتا ہے۔ جیسے:
    • Child = children  _(بچہ)
    • Ox = oxen _(بیل)
    قاعدہ 10
    کچھ  nouns  ہمیشہ plural ہی استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے:
    • Scissors _(قینچی)
    • Tongs _(چمٹا) ٹونگ
    • Shorts _(ہاف پینٹ)
    • Jeans _(جِنز)
    • Spectacles  _(چشمہ)
    • Trousers _(پاجامہ)
    • Cattle _(مویشی)
    • People _(لوگ)
    • Shoes _(جوتے)
    • Thanks _(شکریہ)
    قاعدہ 11
    کچھ nouns  دیکھنے میں plural لگتے ہیں ،لیکن در حقیقت وہ singular ہوتے ہیں،جیسے:

    • Economics _(اقتصادیات) 
    • Mathematics _(ریاضی)
    • Fruit _(پھل)
    • Furniture _(لکڑی کا سامان)
    • Innings _(پاری)
    • Scenery _(منظر)

    Irregular noun جمع سماعی

    کچھ اسموں کے جمع بنانے کا کچھ قاعدہ نہیں ہے؛ بلکہ ان کی جمع متعین ہیں۔ اور انہیں یاد رکھنا ہے۔وہ کئی طرح کے ہیں۔ جیسے:
    کچھ اسموں کے واحد اور جمع ایک ہی ہوتے ہیں۔ جیسے:
    • Fish – Fish
    • Deer – Deer
    • Cattle – Cattle
    • Sheep – Sheep
    کچھ اسموں کے جمع ان کے واحد سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ جیسے:
    • Cactus – Cacti
    • Child – Children
    • Man – Men
    کچھ اسم ہمیشہ جمع ہی استعمال ہوتے ہیں۔جیسے:
    • Pants
    • Jeans
    • Shorts
    • Tongs
    • sunglasses

    آج کے سبق (Definition and Types of Nouns in Urdu with Examples) میں ہم نے کوشش کی ہے کہ Noun کے بارے میں آپ کو سب کچھ بتائیں؛ پھر بھی اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہو؛ توComment کرکے ضرور پوچھیں۔

    اب چلیے کچھ مشق کرلیتے ہیں🔻🔻

    Leave a Comment

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    Scroll to Top