Use of will be in English grammar
علامت: اس لیے سب سے پہلے آپ زمانۂ مستقبل کی علامت جان لیں۔ جن جملوں کے آخر میں ؛ “ہوگا” , “ہوگی” یا “ہوں گے” کا لفظ ہوگا وہ مستقبل کے جملے ہوں گے۔ اور انگلش میں ان جملوں میں Will be کا لفظ ہوگا. اب چلیے آج کا سبق شروع کرتے ہیں۔
لیکن پہلے یہ سمجھ لیجیے ک Simple present (جملۂ اسمیہ حالیہ) کی طرح simple future (جملہؑ اسمیہ مستقبلہ) کی بھی دو قسمیں ہیں؛ ایک وہ جس میں؛ will be کا استعمال ہوتاہے اور دوسرا وہ جس میں will have (وِل ہَیْوْ) کا استعمال ہوتاہے۔
Use of Will be in Urdu
مثبت Affirmative
will be والے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب کا استعمال کریں گے بس آپ وہ ترکیب (formula) ذہن نشیں کرلیجیے آپ آسانی سے اس قسم کے جملے بنا لیں گے ۔
(وِل بی)will be : ہوگا, ہوگی ہوں گے
Formula (ترکیب) :
subject + will be + Complement
مبتدا + will be + تکمیل کنندہ
یعنی future کے جملے بنانے کیلیے سب سے پہلے مبتدا ، اس کے بعد will be اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے (Complement ) لائیں گے ۔
جیسے اگر ہمیں کہنا ہو کہ :
“زید گھر پر ہوگا۔”
تو اس جملہ میں “زید ” subject (مبتدا) ہے اس لیے سب سے پہلے “زید” ، اس کے بعد”will be” لائیں گے اس کے بعد جملہ کا بقیہ حصہ ” گھر پر (at home)” لائیں گے اور کہیں گے :
.Zaid will be at home (زید وِل بی اَیٹ ہوم)
.Zaid will be at home (زید وِل بی اَیٹ ہوم)
کچھ اور مثالیں دکھ لیجیے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے ۔
She will be here.
وہ یہاں ہوگی۔
He will be at home
وہ گھر پر ہوگا۔
وہ گھر پر ہوگا۔
She will be a doctor
وہ ایک ڈاکٹر ہوگی۔
This will be broken.
یہ ٹوٹا ہوا ہوگا۔
They will be sick.
وہ بیمار ہوں گے۔
منفی (Negative)
منفی جملے بنانا بہت آسان آسان ہے بس will کے بعد لفظ not بڑھا دیجیئے۔
Formula :
subject + will + not+ be + complement
جیسے:
مثبت Affirmative 👇
وہ برا ہوگا | He will be bad
منفی Negative 👇
وہ برا نہیں ہوگا | He will not be bad
کچھ اور مثالیں :
مثبت Affirmative منفی Negative
1.زید بے رحم ہوگا زید بے رحم نہیں ہوگا۔
Zaid will not be cruel Zaid will be cruel
2. وہ طالب علم ہوگا وہ طالب علم نہیں ہوگا
He will not be a student He will be a student
3. تم چور ہوگا تم چور نہیں ہوگا
You will not be a thief You will be a thief
4. وہ برا ہوگا وہ برا نہیں ہوگا
He will not be bad He will be bad
5۔میں ہوشیار ہوگا میں ہوشیار نہیں ہوگا
I will not be clever I will be clever
8. ہم امیر ہوں گے۔ ہم امیر نہیں ہوں گے۔
We will not be rich We will be rich
Interrogative (سوالیہ)
سوالیہ جملہ بنانے کا قاعدہ بہت آسان ہے بس will کو جملہ کے شروع میں لے آئیے۔ اور اگر wh کا کوئی لفظ ہے تو سب سے پہلے اسے لائیں ,اس کے بعد will, پھر کے بعد subject, اس کے بعد be اور آخر میں جملہ کے باقی حصے لائیں گے۔
Formula اس طرح بنے گا.
Formula:
WH + will + subject + be + complement
WH + Will + مبتدا + be + complement
چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔
جیسے اگر میں کہوں:
“زید گھر پر ہوگا”
تو آپ اس کو انگلش میں کہیں گے:
۔Zaid will be at home
لیکن اگراسی جملہ کو سوالیہ بناکر کہوں
“کیا زید گھر پر ہوگا؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے will کو شروع میں لے آئیےاور کہیے:
جیسے اگر میں کہوں:
“زید گھر پر ہوگا”
تو آپ اس کو انگلش میں کہیں گے:
۔Zaid will be at home
لیکن اگراسی جملہ کو سوالیہ بناکر کہوں
“کیا زید گھر پر ہوگا؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے will کو شروع میں لے آئیےاور کہیے:
? Will Zaid be at home
یعنی مثبت جملوں میںwill be مبتدا کے بعد آتے ہیں اور سوالیہ میں will be میں سے will مبتدا سے پہلے اور be مبتدا کے بعد یعنی مبتدا will اور be کے درمیان میں آتاہے۔
پہلے گردان(accidence) دیکھ لیجیے پھر کچھ اور مثالیں دیکھیں گے۔
یعنی مثبت جملوں میںwill be مبتدا کے بعد آتے ہیں اور سوالیہ میں will be میں سے will مبتدا سے پہلے اور be مبتدا کے بعد یعنی مبتدا will اور be کے درمیان میں آتاہے۔
پہلے گردان(accidence) دیکھ لیجیے پھر کچھ اور مثالیں دیکھیں گے۔
Accidence (گردان)
Will I be at home?
Will I be at home?
کیا میں گھر پرہوگا؟
Will we be at home?
کیا ہمگھر پر ہوں گے ؟
Will you be at home ?
کیا تم گھر پر ہوگے ؟
Will he be at home ?
کیا وہ(مذکر) گھر پر ہوگا؟
Will she be at home ?
کیا وہ(مونث) گھر پرہوگی؟
Will they be at home ?
کیا وہ گھر پر ہوں گے؟
کچھ اور مثالیں دیکھیں :
سوالیہ مثبت
1.He will be sad. Will he be sad?
کیا وہ دکھی ہوگا؟ وہ دکھی ہوگا
2.This will be awful. Will this be awful?
کیا یہ خوفناک ہوگا یہ خوفناک ہوگا
3. I will be hungry. Will I be hungry?
کیا میں بھوکا ہوؤنگا؟ میں بھوکا ہوںگا
6.This will be easy. Will this be easy?
کیا یہ آسان ہوگا؟ یہ آسان ہوگا
7.We will be happy. Will we be happy?
کیا ہم خوش ہوں گے؟ ہم خوش ہوں گے
Yes no question WH question
Will he be sad? Why will he be sad?
وہ کیوں دکھی ہوگا؟ کیا وہ دکھی ہوگا؟
Will this be awful? How will this be awful?
یہ کیسے خوفناک ہوگا؟ کیا یہ خوفناک ہوگا؟
یہ کیسے خوفناک ہوگا؟ کیا یہ خوفناک ہوگا؟
Will this be easy? What will be easy?
کیاآسان ہوگا؟ کیا یہ آسان ہوگا؟
کیاآسان ہوگا؟ کیا یہ آسان ہوگا؟
Will we be happy? When will we be happy?
ہم کب خوش ہوں گے؟ کیا ہم خوش ہوں گے؟
ہم کب خوش ہوں گے؟ کیا ہم خوش ہوں گے؟
Negative question
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے Negative interrogative جملہ بنانے کیلیے subject کے بعد not کا لفظ جوڑ دیتے ہیں۔ اسی طرح WH question کو بھی اگر negative بنانا ہو ؛ تو subject کے بعد not جوڑ دیں گے۔
جیسے:
When will you be at home
When will you be at home
تم کب گھر پر ہوگے؟
چلیے اس کو منفی بناتے ہیں۔
When will you not be at home
تم کب گھر پر نہیں ہوگے؟
آج ہم نے Use of will be in English grammar کے بارے میں جانا۔ آپ مشق کیجیے, اچھی طرح سمجھیے اور اگر کچھ دشواری ہو؛ تو پوچھیے*** Best of luck ***
پچھلے سبق کیلیے یہاں کلک کیجیے۔ ◀
ماضی کے جملہؑ اسمیہ کو پڑھنے کیلیے یہاں کلک کیجیے◀
اگر آپ کو WH family نہیں معلوم تو یہاں کلک کیجیے◀
Good