Use Of Is Am Are In Urdu – Meaning, Rules and Sentences

Use Of Is Am Are In Urdu – Meaning, Rules and Sentences

 آج ہم انگلش کے اہم الفاظ اور بہت مستعمل معاون افعال Is, Am, اور Are کا استعمال سیکھیں گے۔ بالفاظ دگر Simple present یعنی جملۂ اسمیہ کے زمانۂ حال کے جملے بنانا سیکھیں گے۔

اُردو کے جن جملوں کے آخر میں؛ ” ہے”، ” ہیں” یا ” ہوں”  کا لفظ ہوگا وہ حال کے جملے ہوں گے۔ اور انگلش میں ان جملوں میں Is, Am, یا Are کا لفظ ہوگا۔ اب چلیے آج کا سبق شروع کرتے ہیں۔

Is Am Are Meaning and Use In Urdu

ان تینوں الفاظ (is are am) کا استعمال انگلش میں زمانہ حال (Present) کے دو قسم کے جملوں میں ہوتا ہے۔ ایک حال کے جملۂ اسمیہ اور دوسرے جملۂ فعلیہ کی ایک قسم ‘زمانہ حال جاری (Present Continuous Tense)’ میں ہوتا ہے
جملۂ اسمیہ: جن میں Subject کچھ کام نہیں کرتا ہے، بلکہ اس کے بارے میں محض خبر ہوتی ہے۔ جیسے: ‘زید اچھا ہے، وہ برا ہے، ہم مسلمان ہیں وغیرہ۔
حال جاری (Present Continuous Tense): وہ جملے جن سے کسی کام کا زمانہ حال میں مسلسل ہونا یا کرنا معلوم ہو۔
نیچے ہم نے انہیں ایک ایک کرکے تفصیل سے بیان کیا ہے۔
Words Meaning  Examples
Is ہے He is..
وہ ہے۔۔
Am ہوں I am..
میں ہوں۔۔
Are ہیں We are..
ہم ہیں۔۔

Is Meaning in Urdu

اگر is کے اردو معنی (Urdu meaning) کی بات کریں، تو اس کا اردو معنیٰ ہے ‘ہے‘.
Is meaning in Urdu is ‘hai’. In Roman Urdu we write it as ‘Hai’ and in Urdu script we write it as ‘ہے’.
Other meanings of is are as follows:
Words Roman  Urdu
Is Hai ہے
Is Hona ہونا

Use of Is in Urdu

انگلش میں “is ” کا استعمال (use) واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ) یا واحد ضمیر (He, she,it) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”is” کا استعمال صرف Third person singular (واحد غائب) کے ساتھ ہی ہوتا ہے.

Word  Use
Is he, she, it
Is واحد اسم (شید، عمر، وغیرہ)

مثال کے طور پر اگر ہمیں کہنا ہو: “وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔”

تو ہم اس طرح جملہ بنائیں گے:

Formula:

  • Subject +is+Complement
  •  He+is+a good boy.

کچھ اور مثالیں دکھ لیجیے تاکہ اچھی طرح سمجھ میں آجائے۔

Is Sentences in Urdu

Examples 
She is beautiful.
وہ خوبصورت ہے۔
He is shy.
وہ شرمیلا ہے۔

This is a pen.
یہ ایک قلم ہے۔He is happy.
وہ(مذکر)خوش ہے۔She is innocent.
وہ(مونث) معصوم ہے۔The baby is cute.
بچہ پیارا ہے۔

Am Meaning in Urdu

لفظ کا اردو معنیٰ (Urdu meaning) ہے’ہوں’
Am meaning in Urdu is ‘Hoon’. In Roman Urdu we write it as ‘Hoon’ and in Urdu script we write it as ‘ہوں’.
Other meanings of is am are as follows:
Word Roman  Urdu
Am Hoon ہوں

Use of Am in Urdu

انگلش میں “am” کا استعمال (use) صرف واحد متکلم (I) ہوتا ہے۔ یعنی صرف “I” (میں) کے ساتھ لفظ am کا استعمال ہوگا۔

مثال کے طر پر اگر  کہنا ہو: “میں خوش ہوں۔”

تو یوں کہیں گے:

Formula:

  • subject+am +Complement
  • I+am+happy.

کچھ اور مثالیں:

Sentences Using am in Urdu

Examples 
I am happy.
میں خوش ہوں۔
I am busy.
میں مصروف ہوں۔

I am learning English.
میں انگریزی سیکھ رہا ہوں۔I am hungry.
میں بھوکا ہوںI am looking for her.
میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔I am a teacher.
میں ایک استاد ہوں۔

Are Meaning in Urdu

Are meaning in Urdu is ‘hain’. In Roman Urdu we write it as ‘Hain’ and in Urdu script we write it as ‘ہیں’.
Other meanings of ‘Are’ are as follows:
Word Roman  Urdu
Are Hain ہیں
Are Hotey hain ہوتے ہیں

Use of Are in Urdu

انگلش میں “are ” کا استعمال (use) جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ) یا جمع ضمیر (We, They, you) کے ساتھ کرتے ہیں۔ یعنی”are” کا استعمال صرف Third person plural (جمع غائب) کے ساتھ ہوتا ہے۔

Word  Use
Are We, They, you
Are جمع اسم (جیسے مالک، مقامات وغیرہ)

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو: “ہم دوست ہیں”

تواس طرح جملہ بنائیں گے

Formula:

  • Subject+are+Complement
  • We +are+friends

کچھ مثالیں:

Sentences Using Are in Urdu

Examples 
We are student.
ہم طالب علم ہیں۔
They are teachers.
وہ اساتذہ ہیں۔

These are books.
یہ کتابیں ہیں۔You are gorgeus.
تم خوبصورت ہو۔We are going abroad.
ہم بیرون جارہے ہیں۔They are having dinner.
وہ کھانا کھا رہے ہیں۔

نوٹ : you کے ساتھ ہمیشہ are کا استعمال ہوگا خواہ مخاطب ایک ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے:

  • You are sad۔
  • تم دکھی ہو۔

Is Am Are Sentences in Urdu

سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ جملے خواہ کسی بھی زمانے کے ہوں 4 قسم کے ہوتے ہیں:

  • Affirmative (مثبت)
  • Negative (منفی)
  • Interrogative (سوالیہ)
  • Negative Interrogative (منفی سوالیہ)
  • مثبت جیسے ” زید طالب علم ہے “.
  • منفی جیسے ” زید طالب علم نہیں ہے “۔
  • سوالیہ جیسے ” کیا زید طالب علم ہے ؟ “
  • منفی سوالیہ جیسے ” کیا زید زید طالب علم نہیں ہے”

Is Am Are Positive Sentences in Urdu

Use of is am are in Urdu, Use of is am are sentences in Urdu, is am are sentences in Urdu,

is are am والے مثبت جملے بنانے کیلیے ہم ایک ترکیب  کا استعمال کریں گے بس آپ وہ ترکیب (formula) ذہن نشیں کرلیجیے آپ آسانی سے اس قسم کے جملے بنا سکیں گے۔

is      are      am

ہوں       ہیں      ہے

 Formula (ترکیب):

  •  Subject+is/are/am+Complement
  •  مبتدا  + is/are/am+تکمیل کنندہ

یعنی جملہ بنانے کیلیے سب سے پہلے مبتدا، اس کے بعد is are am میں سے جو مبتدا کے مناسب ہو اس کے بعد جملہ کے بقیہ حصے (Complement) لائیں گے۔

جیسے اگر ہمیں کہنا ہو کہ: زیدایک طالب علم ہے۔

تو اس جملہ میں “زید” subject (مبتدا) ہے اس لیے سب سے پہلے “زید” اس کے بعد زید چونکہ Third person singular (واحد غائب) ہے اس لیے “is” لائیں گے اس کے بعد جملہ کا بقیہ حصہ “طالب علم (student)” لائیں گے اور کہیں گے:

Zaid is a student.

ہم مثبت (Affirmative) جملے بنانا سیکھ چکے ہیں۔ اب منفی (Negative) جملے بنانا سیکھتے ہیں۔

Is Am Are Negative Sentences in Urdu

Use of is am are in Urdu, Use of is am are sentences in Urdu, is am are sentences in Urdu,

منفی جملے بنانا بہت آسان آسان ہے بس آپ is / are / am کے بعد لفظ not بڑھا دیجیئے۔

  • Formula:
  • subject + is/am/are + not+ complement

جیسے:

Positive  Interrogative
This is a pen. This is not a pen.
  یہ ایک قلم ہے۔ یہ ایک قلم نہیں ہے۔ 

کچھ اور مثالیں:

Is Am Are Sentences in Urdu

Positive  Negative
Zaid is cruel. Zaid is not cruel.
  زید بے رحم ہے   زید بے رحم نہیں ہے
He is a student.  He is not a student.
 وہ طالب علم ہے وہ طالب علم نہیں ہے
We are rich. We are not rich.
 ہم امیر ہیں ہم امیر نہیں ہیں
You are a thief You are not a thief.
تم چور ہو تم چور نہیں ہو
You are guilty. You are not guilty.
میں مصروف ہوں۔ میں مصروف نہیں ہوں۔

Is Am Are Sentences Exercises in Urdu

اس سبق کی مشق:

یہ کچھ اردو کے مثبت جملے ہیں آپ ان کی انگلش بنائیں.

  1. وہ ایک لڑکا ہے۔
  2. ہم طالب علم ہیں۔
  3. وہ خوش ہے۔
  4. بچہ پیارا ہے۔
  5. میں بھوکا ہوں۔
  6. تم وکیل ہو۔
  7. یہ قلم ہے۔
  8. وہ بچہ ہے۔
  9.  یہ کھڑکی ہے۔
  10. وہ دروازہ ہے۔
  11. یہ کتابیں ہیں۔
  12. وہ آئینے ہیں۔

اوپر کے جملوں کی انگلش بنانے کیلیے آپ ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔

  • بچہ: kid, child, baby
  • پیارا/ پیاری: cute
  • بھوکا:hungry
  • وکیل: lawyer
  • کھڑکی : Window
  • دروازہ : Door
  •  آئینے : Mirrors

نیچے دیے گئے منفی جملوں کی انگلش بنائیں:

  1. زید ڈاکٹر نہیں ہے۔
  2. وہ ایماندار نہیں ہے۔
  3. میں بیمار نہیں ہوں۔
  4. وہ رہنما نہیں ہیں۔

نیچے دیے گئے انگلش جملوں کی اردو بنائیں:

  1. My mom and dad are doctors.
  2. That parrot is green.
  3. It is a sunny day.
  4. This is not true.
  5. We are not tired.
  6. I am not sick.
  7. Those are flowers.
  8. He is a pilgrim.

اوپر کے جملوں کے ترجمہ میں ان الفاظ کو معاون بنائیں:

  • Parrot : طوطا
  • green: ہرا
  • sunny: دھوپ والا
  • true: سچ
  • tired: تھکا ہوا
  • sick: بیمار
  • flowers:پھول
  • pilgrim: حاجی, یاتری, زائر

اوپر دیے گئے سارے مشقوں کے جوابات دیے گئے ہیں۔ آپ اپنے جوابات تیار کرکے نیچے والے جوابات سے ملا کر جانچ لیں۔

ایسا ضرور کریں کیونکہ آپ جتنا مشق کریں گے اتنا زیادہ سیکھیں گے۔

مشق کے جوابات:

اُردو سے انگلش: مثبت

  1. He is a boy.
  2.  We are students.
  3.  She is happy.
  4.  Baby is cute.
  5.  I am hungry.
  6.  You are a lawyer.
  7.  This is a pen.
  8.  He is a child
  9.  This is the window.
  10.  That is the door.
  11.  These are books.
  12.  These are mirrors.

اُردو سے انگلش: منفی

  1. Zaid is not a doctor.
  2.  He is not honest.
  3.  I’m not sick.
  4.  They are not leaders.

انگلش سے اردو:

  • میری ماں اور والد ڈاکٹر ہیں۔
  •  وہ طوطا سبز ہے۔
  •  یہ ایک دھوپ والا دن ہے۔
  •  یہ سچ نہیں ہے.
  •  ہم تھکے نہیں ہیں۔
  •  میں بیمار نہیں ہوں۔
  •  وہ پھول ہیں۔
  •  وہ حاجی ہے۔

آج ہم نے Use of is am are Sentences in Urdu کے بارے میں پڑھا ہے۔ اگر کچھ دشواری ہو؛ تو Comment  کرکے ضرور پوچھیں۔

0 thoughts on “Use Of Is Am Are In Urdu – Meaning, Rules and Sentences”

  1. آپ نے بتایا کہ is کا استعمال third person singular یعنی صرف واحد غائب کے لئے ہوگا، اور تین مثالیں بھی دی ہیں، ان میں سے تیسری مثال ہے : this is a pen یہ ایک قلم ہے اس مثال میں قلم غائب تو نہیں ہے بلکہ حاضر ہے پھر اس کے لئے is کا استعمال کیوں ہوا ہے ؟
    کافی کنفیوژن میں ہوں

  2. محترم!
    آپ کی بات درست ہے؛ لیکن ضمیر کے سلسلے میں حاضر کا مطلب مخاطب یعنی جس سے بات ہورہی ہے۔ اور متکلم کا مطلب بات کرنے والا خواہ ایک ہو جیسے میں (I) یا ایک سے زیادہ ہوں جیسے ہم(we). اب جو بھی متکلم اور مخاطب کے علاوہ ہوں گے وہ غائب کہلائیں گے چاہے سامنے ہی کیوں نہ موجود ہو۔۔

  3. بہت خوب جناب
    لیکن آپ نے اوپر لکھا ہے Are صرف جمع غاءب کے ساتھ آیگا حالانکہ وہ You کے ساتھ بھی آتا ہے'

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top