Interrogative Sentences in Urdu
لیجیے ایک بار پھر ہم ایک نیا سبق لے کرحاضر ہیں۔ آج ہم اُردو اور انگریزی کے سوالیہ جملے بنانا سیکھیں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔۔۔
Types of Interrogative Sentences In Urdu
سوالیہ جملوں کی قسمیں: سوالیہ جملوں کی ایک تقسیم مثبت اور منفی کے طور پر ہوتی ہے اور اس اعتبار سے اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں:
Positive (مثبت) | Negative (منفی) |
---|---|
Is Zain sick? | Is Zain not sick? |
کیا زین بیمار ہے؟ | کیا زین بیمار نہیں ہے؟ |
سوالیہ جملوں کی دوسری تقسیم کی بھی دو قسمیں ہیں اور وہ اس طرح ہیں:
- ایک وہ جن کے جوابات “ہاں” یا “نہیں” میں مکمل ہوجاتے ہیں۔
- دوسری قسم وہ جن کے جوابات “ہاں” یا “نہیں” میں مکمل نہیں ہوتے۔
مثال سے سمجھیے:
جیسے اگر میں پوچھوں: “کیا آپ نے پڑھ لیا؟” تو آپ کہیں گے “ہاں” یا کہیں گے “نہیں” دونوں صورتوں میں آپ کا جواب مکمل ہوگا۔
لیکن اگر میں پوچھوں: ” آپ نے کیا پڑھا؟” تو اگر آپ کہیں “ہاں” یا کہیں “نہیں” تو جواب مکمل نہیں ہوگا؛ بلکہ آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ نے کیا پڑھا ہے۔
یہی حال انگلش کا بھی ہے۔ اس میں بھی Interrogative (سوالیہ) جملوں کی دوقسمیں ہوتی ہیں: ایک yes (ہاں) یا no(نہیں) میں مکمل ہونے والے اور دوسرے yes یا no میں مکمل نہیں ہونےوالے۔
پہلی قسم کو ‘Yes/No Questions’ اور دوسری قسم کو ‘WH Questions’ کہتے ہیں.
Yes/No Questions | WH Questions |
---|---|
Zaid is sick. | Is Zaid sick? |
زید اچھا ہے۔ | کیا زید اچھا ہے؟ |
اب جب آپ سوالیہ جملوں کے دونو اقسام کو سمجھ چکے ہیں؛ تو آئیے Interrogative Sentences بنانا سیکھتے۔
Positive Interrogative Sentences in Urdu
سب سے پہلے ان مثبت سوالیہ جملوں کو بنانا سیکھتے ہیں جن کے جواب ہاں (Yes) یا نہیں (No) سے بن سکتے ہیں۔
ان کو بنانے کا قاعدہ بہت آسان ہے بس Helping verb کو جملہ کے شروع میں لے آئیے۔
Formula (ترکیب):
- Helping verb+ subject+complement
- Helping verb + مبتدا +complement
- Is+ Zaid + sick?
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
Zaid is sick. | Is Zaid sick? |
زید اچھا ہے۔ | کیا زید اچھا ہے؟ |
چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔
جیسے اگر میں کہوں: “زید بیمار ہے”
تو آپ اس کو انگلش میں کہیں گے: ۔Zaid is sick
اگراسی جملہ کو سوالیہ بناکر کہوں: “کیا زید بیمار ہے؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے is کو شروع میں لے آئیےاور کہیے:
?Is Zaid sick
یعنی مثبت جملوں میں Helping verbs میں سے جو بھی مبتدا کے بعد آتے ہیں سوالیہ (Interrogative) جملوں میں ہم انہیں مبتدا سے پہلے لے آئیں گے۔
پہلے گردان (conjugation) دیکھ لیجیے پھر کچھ اور مثالیں دیکھیں گے۔
کچھ اور مثالیں دیکھیں:
یہ امید کرتے ہوئے کہ آپ مثبت Interrogative (سوالیہ) جملے بنانا سیکھ چکے ہیں. چلیے Negative Interrogative (منفی سوالیہ) جملے بنانا سیکھتے ہیں۔
Negative Interrogative Sentences in Urdu
اس قسم کے جملے بنانا بہت آسان ہے بس آپ اتنا کیجیے کہ Interrogative جملوں میں subject (مبتدا) کے بعد لفظ “not ” جوڑ دیجیے۔ جیسے:
اگر میں ایک سوالیہ جملہ کہوں: “کیا زید بیمار ہے؟”
تو آپ انگلش بنائیں گے:?Is Zaid sick
اور اگر اسی جملہ کو منفی سوالیہ (Negative Interrogative) میں بدل کرکہوں: “کیا زید بیمار نہیں ہے؟”
تو اس کی انگلش بنانے کیلیے آپ Subject (جو کہ اس جملہ میں “زید” ہے)کے بعد not لگا دیجیے. جیسے:
- Helping verb+ subject+not+complement
- Helping verb + مبتدا+not+ complement
- Is+ Zaid + not+ sick?
Affirmative (مثبت) | Interrogative (سوالیہ) |
---|---|
Is Zaid sick? | Is Zaid not sick? |
کیا زید بیمار ہے؟ | کیا زید بیمار نہیں ہے؟ |
ایک نظر گردان (conjugation) پر ڈالیے سمجھنا اور آسان ہوجاۓ گا۔
کچھ اور مثالیں دیکھیے، نئے الفاظ یاد کیجیے اور قاعدہ زیادہ اچھے سے سمجھیے۔
Interrogative Sentences Exercises
اس سبق کی مشق:
ان جملوں کی انگلش بنائیں:
- کیا تم عقل مند ہو؟
- کیا ہم دوست ہیں؟
- کیا یہ تمہارا گھر ہے؟
- کیا وہ ایک شہزادہ ہے؟
جملہ بنانے میں آپ ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔
- عقل مند, Intelligent
- دوست, Friend
- گھر, Home
- شہزادہ, Prince
ان جملوں کا اردو میں ترجمہ کریں:
- Are you a good friend?
- Is this a big city?
- Is she lazy?
- Are we surprised?
آپ ترجمہ کرنے میں ان الفاظ کی مدد لے سکتے ہیں۔
- Big,بڑا
- City, شہر
- Lazy, سست, کاہل
- Surprised, حیران
- Annoyed,ناراض, غصہ۔
مشق کے جوابات:
اُردو سے انگلش:
- Are you intelligent?
- Are we friends?
- Is this your house?
- Is he a prince?
- کیا آپ اچھے دوست ہیں؟
- کیا یہ بڑا شہر ہے؟
- کیا وہ سست ہے؟
- کیا ہم حیران ہیں؟