Telling the Time in English with Urdu Explanation | وقت بتائیں

Telling the Time in English with Urdu explanation

Today, you will be super confident in telling the time in English. because Today’s lesson is all about telling the time in English with Urdu explanations and examples.
Time in English and Urdu, Half, Quarter, Half past, Quarter past meaning in Urdu
Time in English and Urdu

انگلش میں وقت بتانا اور وقت پوچھنا کافی کارآمد ہوتا ہے۔ اس لیے آج ہم نگلش میں وقت بتانا سیکھیں گے اور یہ بھی جانیں گے کہ اگر خود ہمیں وقت پوچھنا ہو؛ تو کیسے پوچھیں گے۔

Asking for the time in English

  تو سب سے پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ہمیں وقت پوچھنا ہو؛ تو انگلش میں کس طرح پوچھیں گے۔

The common question forms we use to ask for the time in English are:

وقت کے بارے میں پوچھنے کے سب سے عام طریقہ یہ ہیں:

  • Time?
  • (ٹائم)
  • What is the time?
  • (واٹ اِز دَٹائم)
  • What time is it?
  • (واٹ ٹائم اِز اِٹ)
  • What time do you make it now?
  • (واٹ ٹائم اڈو یو میک ناؤ)
  • What’s time by your watch?
  • (واٹ اِز دَٹائم بائی یور واچ)
  • کتنا وقت ہوا ہے/کتنا بجا ہے؟

کسی سے خصوصاً کسی اجنبی سے وقت پوچھنے کا ایک اور شائستہ طریقہ یہ ہے:

A more polite way to ask for the time in English, especially from a stranger is:

Can you tell me the time٫ please?

براۓ مہربانی وقت بتا سکتے ہیں؟

امید ہے کہ آپ انگلش میں “وقت پوچھنے کا طریقہ” سمجھ چکے ہیں۔ اب اس سبق کا اہم حصہ شروع کرتے ہیں یعنی اگر کوئی آپ سے وقت پوچھے؛ تو آپ کیسے بتائیں گے۔

Telling time in English , Telling time

Telling the time in English

اب آتے ہیں سبق کے اہم جز کی طرف یعنی Telling the time in English۔۔۔توچلیے شروع کرتے ہیں۔۔
جب ہم اردو میں وقت بتاتے ہیں؛ تو چار طریقوں سے بتاتے ہیں:
  1. یا تو ہم مکمل گھنٹہ بتاتے ہیں، جیسے 1 بج رہا ہے، دو بج رہے ہیں، 3 یا چار بج رہے ہیں وغیرہ۔
  2. یا سوا، ساڑھے یا پونے کا استعمال کرتے ہیں، جیسے: سوا دو، ساڑھے تین، پونے دو، پونے تین وغیرہ۔
  3. یا “بج کر” کا لفظ استعمال کرتے ہیں، جیسے ایک بج کر دو منٹ، پانچ کر چار منٹ، دس کر پچپن منٹ وغیرہ۔
  4. یا “بجنے میں” کا لفظ استعمال کرتے ہیں، جیسے: ایک بجنے میں پچاس منٹ ہیں، نو بجنے میں پندرہ منٹ ہیں وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں👇

مختصر طریقہ (آسان طریقہ)

 سب سے عام طریقہ یہ ہےکہ جب کوئی وقت پوچھے تو اسے شورٹ میں جتنا وقت ہوا ہے اس عدد کو انگلش میں بول کر یعنی صرف گھنٹہ بتاکر جواب دے سکتے ہیں۔ جیسے:
  • 2___دو بجے ہیں۔
  • 5__پانج بجے ہیں۔
  • 2:5__سوا دو بجے ہیں۔
  • 3:15__ سوا تین بجے ہیں۔
  • 4:30__ ساڑھے چار بجے ہیں۔
  • 5:45___ پونے چھ بجے ہیں۔
  • 6:55__سات بجنے میں پانچ منٹ باقی ہے۔
  • 7:35 __سات پینتیس ہوئے ہیں۔

اگر گھنٹہ کے ساتھ منٹ بھی بتا نا ہو اور منٹ کے ساتھ “0(زیرو)” ہو جیسے 2:05، 3:02؛ تو زیرو کو “o(او)” کہیں گے جیسے ہمیں کہنا ہو 3:02 تو ہم کہیں گے.

  • Three o-two: 3:02
  • (تھری او ٹو)
  • Four o-five: 4:05

لفظ o’clock کا استعمال

انگلش میں جب مکمل جملے میں جواب دینا ہو؛ تو It is یا It’s کا استعمال کریں گے اور گھنٹے کے بعد” o’clock” کا اضافہ کریں گے۔ جیسے:

  • What time is it ? … It is/ It’s 1 o’clock.
  • ایک بجا ہے۔۔. کتنا بجا ہے؟

یعنی hour+o’clock پہلے گھنٹہ بتائیں گے اس کے بعد o’clock کا لفظ بولیں گے۔

🕐1:00 — It is One o’clock ایک بجا ہے

🕑2:00 — It is Two o’clock

🕒3:00 — It is Three o’clock 

🕓4:00 — It is Four o’clock 

🕔5:00 — It is Five o’clock

🕕6:00 — It is Six o’clock

🕖7:00 — It is Seven o’clock 

🕗8:00 —It is Eight o’clock

🕘9:00 —It is Nine o’clock

🕙10:00 — It is Ten o’clock 

🕚11:00 — It is Eleven o’clock

🕛12:00 — It is Twelve o’clock

نوٹ: مندرجہ بالا طریقہ اس وقت کیلیے ہے جب ہمیں صرف گھنٹہ بتانا ہو۔ اور ‘o’clock کا مطلب of the clock ہے۔

یہ بھی پڑھیں👇

متعین وقت بتانا

ــــــــــــــــــــــــــــــــ

اتنا بج کر، اتنا منٹ

 کبھی کبھی ہم”بج کر” کا لفظ استعمال کرتے ہیں جیسے ہم کہتے ہیں: ایک بج کر دس منٹ 1:10، پانچ بج کر بیس منٹ 5:20 وغیرہ ۔ اس کیلیے انگلش میں ہم ایک ترکیب (formula) کا استعمال کریں گے:

 (گھنٹہ) Minutes + PAST +Hour (منٹ)

یعنی پہلے جتنا منٹ ہوا ہے وہ بتا ئیں گے اس کے بعد لفظ past بولیں گے اس کے بعد جتنا گھنٹہ ہوا ہے وہ بتا ئیں گے۔ جیسے ہمیں اگر یہ کہنا ہو کہ ایک بج کر دس منٹ ہوۓ ہیں؛ تو ہم کہیں گے:

  • It is ten past one 1:10
  • (ٹین پاسٹ وَن)
  • ایک بج کر دس منٹ ہو ئے ہیں۔
  • It’s eight past four: 4:08
  • چار بج کر آٹھ منٹ ہئے ہیں۔

اتنا بجنے میں اتنا منٹ ہے

 اگر ہمیں یہ کہنا ہو کہ اتنا بجنے میں اتنا باقی ہے جیسے پانچ بجنے میں دس منٹ باقی ہیں تو اس کیلیے ہم ایک دوسری ترکیب استعمال کریں گے۔

 (گھنٹہ) Minutes + To + Hour (منٹ)

یعنی پہلے منٹ اس کے بعد لفظ To اس کے بعد گھنٹہ بتائیں گے۔ اور کہیں گے:

  • It is fifty to five : 4: 10
  • (اِٹ اِز فِفٹی ٹو فائِو)
  • پانچ بجنے میں پچاس منٹ باقی ہیں۔

ساڑھے، سوا اور پونہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ساڑھے / Half past

 چلیے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی ہم وقت کو چار ٹکڑوں میں بانٹ کر سوا ، پونے اور ساڑھے سے تعبیر کرتے ہیں۔جیسے ہم کہتے ہیں۔سوا تین ہوا ہے، ساڑھے پانچ بجے ہیں یا پونے دو ہوا ہے۔

 اس کو انگریزی میں استعمال کرنے کیلیے پہلے یہ سمجھیے کہ 60 منٹ کا ایک گھنٹہ ہوتا ہے۔ اس کا آدھا 30 منٹ ہے اس 30 منٹ کو “Half(ساڑھے)” کہتے ہیں۔ پھر 30 کا آدھا 15 منٹ ہے اور اسے “Quarter (سوا، پونہ)” کہتے ہیں۔

یہ سمجھنے کے بعد اب بس اتنا کیجیے کہ اوپر کے سارے طریقوں میں منٹ کی جگہ Half یا Quarter کا لفظ استعمال کیجیے۔

چلیے مثال سے سمجھتے ہیں۔

اگر ہمیں 11:30 ) ساڑھے گیارہ) کہنا ہو؛ تو ہم کہیں گے:

  • It is half-past eleven: 11:30
  • (اِٹ از ہاف پاسٹ اِلَیوَن)
  • ساڑھے گیارہ بجے ہیں۔
  • It is half-past three:3:30
  • ساڑھے تین بجے ہیں ۔
  • Half past twelve: 12: 30 |ساڑھے بارہ
  • Half past one:01:30 | ڈیڑھ
  • Half past two:02:30 | ڈھائی
  • Half past three:03:30 | ساڑھے تین
learn half past two meaning in Urdu

اور اگر یہ کہنا ہو کہ آدھا گھنٹہ باقی ہے؛ تو ہم کہیں گے:

  • It is half to twelve: 11:30
  • بارہ بجنے میں آدھا گھنٹہ باقی ہے
  • Half to one:12:30 ایک میں آدھا باقی
  • Half to two:01:30 دو میں آدھا باقی
  • Half to three:02:30 تین میں آدھا باقی

سوا، پونے / Quarter

سوا اور پونے دونوں کے لیے Quarter کا لفظ ہے، بس فرق یہ ہے کہ اگر “سوا” بولنا ہو؛ تو Quarter کے ساتھ Past کا لفظ استعمال کریں گے، اور اگر “پونے” بولنا ہو؛ تو Quarter کے ساتھ To کا لفظ استعمال کریں گے:

  • Quarter+past+hour = سوا
  • Quarter+to+hour = پونے
Examples:
  • It is quarter past ten:10:15
  • (اٹ از کواٹر پاسٹ ٹَین)
  • سوا دس بجے ہیں۔
  • Quarter past twelve :12:15 سوا بارہ
  • Quarter past one :01:15 سوا ایک
  • Quarter past two :02:15 سوا دو
  • Quarter past three :03:15 سوا تین
Examples:
  • 9:45
  • (اٹ از کواٹر ٹو ٹین)
  • پونے دس بجے ہیں۔
  • Quarter to twelve : 11:45 پونے بارہ
  • Quarter to one :12:45 پونے ایک
  • Quarter to two :01:45 پونے دو

AM اور PM

 رات کے 12 بجے سے دن کے 12 بجے تک کے وقت کے ساتھ AM، اور دن کے 12 بجے سے رات کے 12 بجے تک PM کا استعمال ہو تا ہے۔ یعنی اگر آپ کہیں:

It is one am: 1:00 am

تو اس کا مطلب ہو گا “رات کے ایک بجے ہیں”

اور اگر آپ کہیں:

It is one pm: 1:00 pm

تو اس کا مطلب ہوگا “دن کے ایک بجے ہیں”

  دراصل pm اور am مخفف ہیں اس کا مکمل لفظ “ante meridiem” اور “post meridiem” ہے۔ یہ دونوں لاطینی لفظ ہیں جو انگلش میں مستعمل ہیں ۔ اگر مختصر میں کہیں تو یوں کہیں گے۔

                 A M
Latin : ante – meridiem
English : before – noon
دوپہر – سے پہلے: اردو

                  P  M
Latin : post – meridiem
English : after – meridiem
دوپہر – کے بعد : اردو

آدھی رات، آدھا دن

دن کے 12 بجے کو noon اور midday کہتے ہیں اور رات کے 12 بجے کو midnight کہتے ہیں. جیسے:

  • Midday/Noon: دوپہر
  • Midnight : آدھی رات
  • It’s midday/noon.
  • دن کے 12 بجے ہیں۔
  • It’s midnight.
  • رات کے 12 بجے ہیں۔

At کا استعمال

جب انگلش میں وقت بتانا ہو؛ تو ہم It is یا مختصراً it’s کا استعمال کرتے ہیں، لیکن جب کسی کام کی شروعات یا اختتام کا وقت بتانا ہو، تو حرفِ جر at کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے:
  • My English lesson starts at 9 in the morning.
  • میرا انگلش کا سبق صبح نو بجے شروع ہوتا ہے۔
  • And it finishes at 11 in the morning.
  • اور وہ صبح گیارہ بجے ختم ہوتا ہے۔

وقت کے متعلق کچھ ضروری جملے

  • At what time does he leave his office?
  • وہ اپنے آفس سے کتنے بجے چھٹی کرتے ہیں؟
  • There is a time for everything.
  • ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔
  • Do you know how to tell the time?
  • Do you know telling the time?
  • کیا آپ کو وقت بتانا آتا ہے؟/ کیا آپ کو گھڑی دیکھنا آتا ہے؟
  • Do you have a watch on you?
  • کیا آپ کے پاس گھڑی ہے؟
  • Is your watch slow?
  • کیا آپ کی گھڑی پیچھے ہے؟
  • Is your watch fast?
  • کیا آپ کی گھڑی آگے ہے؟
  • My watch is five minutes slow.
  • میری گھڑی پانچ منٹ پیچھے ہے۔
  • My watch is ten minutes fast.
  • میری گھڑی دس منٹ آگے ہے۔
  • My watch gains two minutes daily.
  • میری گھڑی روز دو منٹ آگے ہوجاتی ہے۔
  • My watch keeps perfect time.
  • میری گھڑی بالکل صحیح وقت بتاتی ہے۔
  • Make the best use of your time.
  • اپنے وقت کا پورا فائدہ اٹھاؤ۔
  • He is punctual to the minute.
  • وہ ایک ایک منٹ کا پابند ہے۔
  • How time flies?
  • وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے؟
  • My watch has broken.
  • میری گھڑی ٹوٹ گئی ہے۔
  • He isn’t late.
  • اسے دیر نہیں ہوئی ہے۔
  • He came at the right time.
  • وہ وقت پر آگیا۔
  • A little before nine.
  • نو بجے سے تھوڑا پہلے۔
  • You are late by half an hour.
  • آپ کو آدھا گھنٹہ دیر ہوگئی ہے۔
  • Can you spare a little time?
  • کیا آپ کچھ وقت دے سکتے ہیں؟
  • I have to leave at 20 to five.
  • مجھے پانج بجے سے بیس منٹ پہلے جانا ہے۔
  • I take breakfast around quarter to nine.
  • میں لگ بھگ پونے 9 بجے ناشتہ کرتا ہوں۔
 وقت کے متعلق جتنی اہم چیزیں تھیں اس سبق “Telling the time in English with Urdu explanation” میں بیان کردی گئی ہیں۔ آپ بس اتنا کیجیے کہ آج سے انگلش میں وقت بتانا شروع کردیجیے۔ اور اس کی فکر مت کیجیے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ کیونکہ اگر آپ نے ان چیزوں میں لوگوں کی فکر شروع کردی؛ تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

0 thoughts on “Telling the Time in English with Urdu Explanation | وقت بتائیں”

  1. السلام علیکم
    اگر ہمیں کہنا ہو پانچ بجنے میں دس منٹ ہیں تو اس طرح کہیں گے It is fifty to five
    ٹائم بتانے کا یہ طریقہ سمجھ میں نہیں آیا
    برائے مہربانی سمجھائیں

  2. !وعلیکم السلام
    دراصل وہ " پچاس" کا لفظ ہے ٹائپنگ کی غلطی سے " دس" لکھا گیاہے۔ ابھی درست کردیا گیا ہے
    : جملہ اس طرح ہے
    it is fifty to five
    پانچ بجنے میں پچاس منٹ باقی ہیں۔
    ہمیں خوشی ہوئی کہ آپ اتنا بغور پڑھتے ہیں۔ اور ہم آپ کے شکرگزار بھی ہیں۔
    Thanks a lot

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top