How to Make Sentences – انگلش کے جملے کیسے بنائیں

how to make sentence, English sentence

   انگلش کے جملے کیسے بنائیں؟

آئیے انگلش کے سفر میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں اور جانتے ہیں ک انگلش کے جملے کیسے بنائے جاتے ہیں(How to make sentence) ۔ یہ بہت اہم ہے کیونکہ کسی بھی زبان میں آپ کے پاس ہزاروں الفاظ ہوں؛ لیکن جملہ بنانے کا سلیقہ نہ ہو؛ تو آپ گفتگو نہیں کرسکتے۔ اس لیے اگر آپ کو انگلش بولنا سیکھنا ہے تو English sentence بنانے کا فن سیکھنا ہوگا۔

 تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

انگلش کے جملوں کے اقسام

 ان جملوں پر ایک نظر ڈالیے
زید ایک ڈرائیور ہے⭐ Zaid is a  driver
زیدگاڑی چلاتا ہے  ⭐Zaid drives a car
ان دونوں جملوں میں کیا فرق ہے؟ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ پہلا جملہؑ اسمیہ ہے کیونکہ اس میں زید کچھ کام نہیں کررہا بلکہ اس میں زید کی ایک خبر دی جارہی ہے کہ وہ ایک ڈرائیور ہے۔اس کے برعکس دوسرا جملہؑ فعلیہ ہے کیونکہ اس میں زید ایک کام کر رہا ہے۔ گاڑی چلانے کا۔
اس سے آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ جملوں کی دو قسم ہوتی ہے۔
ایک اسمیہ جس میں  Subject (مبتدا) کچھ کام نہیں کرتا بلکہ اس کے متعلق کچھ خبر یا اس کی کوئی حالت بتائی جاتی ہے۔اس کو انگلش Simple sentences یا Non action sentences کہتے ہیں۔
اور دوسری قسم فعلیہ جس میں Subject (فاعل) کچھ کام (action ) کرتاہے۔ اس قسم کے جملے انگلش میں Action sentences کہلاتے ہیں۔

بنیادی باتیں

آج ہم جملۂ اسمیہ (non action sentences) کے بارے میں پڑھیں گے ۔ لیکن شروع کرنے سے پہلے کچھ بنیادی باتیں جان لیتے ہیں۔

مبتدا : Subject
فاعل : Subject
فاعل اور مبتدا دونوں کو Subject کہتے ہیں۔
مبتدا وہ ہوتاہے جس کے بارے میں خبر دی جائے جیسے: “زید ایک طالب علم ہے” اس  جملہ میں زید مبتدا (subject) ہے۔
فاعل یعنی کام کرنے کرنےوالا۔جیسے : “عمر پڑھتا ہے” اس جملہ میں “عمر ” فاعل (subject) ہے کیونکہ “عمر” پڑھنے کا فعل(کام) کررہاہے۔
خبر : Predicate
مفعول : Object
مفعول وہ ہوتاہے جس پر کام یاعمل واقع ہو۔ جیسے ” زید کتاب پڑھتا ہے “اس جملہ میں “کتاب” مفعول (Object) ہے کیونکہ اس پر پڑھنے کا فعل (کام) واقع ہواہے ۔

اسمائے اشارہ

اسمائے اشارہ وہ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ کسی چیز یا شخص کی طرف اشارہ کیاجاتاہے ۔ وہ چیز مسافت یا وقت میں دور بھی ہوسکتی ہے اور نزدیک بھی۔ ایک بھی ہوسکتی ہے اور ایک سے زیادہ بھی۔
جیسے آپ کہیں” یہ طالب علم ہے”، “وہ بچہ ہے”، تو لفظ”یہ”اور “وہ” اسم اشارہ ہیں۔
نیچے کے چارٹ میں انگلش کے اسمائے اشارہ دیے گئے ہیں آپ انہیں یاد کرلیجیےاور اسے download کرلیجیے تاکہ بعد میں بھی آپ کو کام آسکے۔
Demonstrative pronouns, list of demonstrative pronouns

نوٹ : اردو اور عربی میں 👆یہ اسمائے اشارہ ہیں لیکن انگلش میں یہ اسم کی نہیں بلکہ ضمائر کی category (زمرہ) میں آتے ہیں۔ اور انہیں demonstrative pronouns (ضمائر اشارہ) کہتے ہیں۔

ضمیریں Pronouns

کچھ ضمائر بھی جان لیتے ہیں اگرچہ ان کی پوری بحث بعد میں پڑھیں گے ۔ لیکن ابھی بس اتنا جان لیتے ہیں جن سے جملہ بنا سکیں ۔
ضمیروں (Pronouns) کی کئی قسمیں ہیں:
Subjective pronouns (فاعلی ضمیریں )، اور Objective  pronouns (مفعولی ضمیریں ) وغیرہ ۔
اسی طرح ضمائر کی تقسیم ایک اور طرح ہوتی ہے First person اور Second person وغیرہ ۔

ابھی کیلیے First اور Second person والی تقسیم نیز Subject pronouns پڑھ لیتے ہیں ۔ اور ساتھ میں ان کا واحد (singular) اور جمع (plural) بھی جان لیتے ہیں ۔
 

Subjective pronouns

Subjective pronoun یعنی فاعلی ضمیریں جملہ میں فاعل یا مبتدا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔
person کا مطلب “متکلم” ہے ۔ یعنی” I ” واحد متکلم (First person singular) ہے ۔
اور we جمع متکلم یعنی (First person plural) ہے
Second person کا مطلب “مخاطب” ہے ۔ یعنی you واحدو جمع مذکر ومونث مخاطب ہے مطلب second person singular and plural ہے ۔
نوٹ : مخاطب خواہ واحد ہو یا جمع، مذکر ہو یا مونث سب کیلیے لفظ You کا استعمال ہوتا ہے ۔
Third person کا مطلب “غائب” ہے ۔ یعنی He , She اور It واحد غائب (Third person singular) ہیں ۔ اور They جمع غائب (Third person plural) ہے ۔
Singular (واحد) اور Plural (جمع) ہر قسم کی ضمیر  ہوتی ہے خواہ وہ فاعلی ضمیر ہوں یا مفعولی یا کچھ اور ۔اسی طرح First person (متکلم) ، Second person (مخاطب) اور Third person (غائب)کی تقسیم ہر قسم کی ضمیر پر لاگو ہوگی خواہ وہ فاعلی ضمائر ہوں یا مفعولی یا کچھ اور ۔

First person
تلفظ       لفظ    ترجمہ  صیغہ
(آئی)         I     میں    واحد
(وی)     We     ہم      جمع


Second person
تلفظ      لفظ    ترجمہ        صیغہ
(یُو)      You   تو, تم, آپ واحد، جمع
                                    مذکرومونث
Third person
تلفظ       لفظ   ترجمہ    صیغہ
(ہی)       He   وہ       واحد, مذکر
(شی)    She   وہ       واحد, مونث
(اِٹ)        It    وہ      واحد، غیر ذوالعقل
(دے)  They   وہ      جمع ، مذکر ومونث
نوٹ:  تمام اسماء Third personہوتے ہیں۔ اگر وہ واحد ہیں تو Third person singular جیسے کتاب، قلم ،زید ، عمر وغیرہ اور اگر جمع ہیں؛تو Third person plural ہیں۔ جیسے کتابیں، کاپیاں وغیرہ ۔

Subject pronoun

زمانے Tenses

زمانہ وقت کو کہتے ہیں۔ اور یہ تین ہیں۔
1۔ماضی (Past): گزراہوا زمانہ
2۔ حال (Present): موجودہ زمانہ جو وقت چل رہاہے۔
3۔ مستقبل (Future): آنے والا زمانہ ۔
ہم جب بھی کوئی جملہ بولتے ہیں وہ ان تین زمانوں میں سے کسی ایک زمانہ سے متعلق ہوگا.
جیسے اگر آپ کہیں : زید ہوشیار ہے۔ تو یہ زمانۂ حال ہے۔
اور اگر آپ کہیں : زید ہوشیار تھا۔ تو یہ زمانۂ ماضی ہے۔
اور اگر کہیں: زید ہوشیار ہوگا۔ تو یہ زمانۂ مستقبل ہے۔
انگلش میں زمانہ کو Tense کہتے ہیں۔ اور تینوں زمانوں کے نام یہ ہیں :
ماضی    :        Past    ( پَاسٹ )
حال       : Present ( پریز َینٹ)
مستقبل  :  Future      ( فِوچَر)

زمانوں کی پہچان

زمانوں کو پہچاننا بہت ضروری ہے اس کے بغیر آپ جملہ نہیں بنا سکتے کیونکہ اگر آپ کو پتہ ہی نہ ہو کہ کس زمانہ کا جملہ ہے ؛ تو آپ بنائیں گے کیسے۔
اس لیے زمانہ پہچاننا سیکھ لیجیے۔

زمانہؑ حال کی پہچان

اردو میں زمانۂ حال کی پہچان یہ ہے کہ اس کے آخر میں “ہے”، ” ہیں”یا “ہوں” کالفظ ہوگا۔
اور انگلش میں Present tense (زمانۂ حال) کی پہچان یہ ہے کہ اس میں ان تین الفاظ میں سے کوئی ایک ضرور ہوگا :
(اِز)      is :    ہے
(آر)   are :   ہیں
(اَیم) am : ہوں
جیسے :
زید طالب علم ہے⭐ Zaid is  a student 
وہ اساتذہ ہیں  ⭐ Those are teachers
میں ہندستانی ہوں ⭐ I am Indian
جس طرح اردو میں “ہے”، “ہیں” اور “ہوں” زمانۂ حال ہی میں آسکتے ہیں ۔ اسی طرح انگریزی میں are,is اورPresent am کے ساتھ خاص ہیں ۔

زمانۂ ماضی کی پہچان

اردو میں زمانۂ ماضی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے آخر میں “تھا”، “تھے” یا “تھی” کا لفظ ہوگا ۔
اور انگلش میں Past tense (زمانۂ ماضی) کی علامت یہ ہے کہ اس میں مندرجہ ذیل لفظوں میں سے کوئی ایک لفظ ہوگا :
(واز )    was   :  تھا، تھی
( وَر )  were    :  تھے
جیسے :
وہ ہوشیار تھا     ⭐            He was clever
ماں پریشان تھی ⭐Mother was worried
ہم گھر پر تھے    ⭐    We were at home

زمانۂ مستقبل کی پہچان

اردو میں مستقبل کی علامت یہ ہے کہ اس کے آخر میں :
“گا”، “گی” یا “گے” کا لفظ ہوگا ۔
اور انگلش میں will (وِل) کا لفظ ہوگا ۔
جیسے :
وہ گھر پر ہوگا   ⭐  He will be at home
کل عید ہوگی     ⭐ Tomorrow will be EID
ہم کامیاب ہوں گے ⭐   We will succeed

آج ہم نے سیکھا :

جملوں کی دو قسم ہوتی ہے :
1۔جملۂ اسمیہ جسے انگلش میں non action sentence یا simple sentences کہتے ہیں۔
 2۔ جملۂ فعلیہ جسے action sentences کہتے ہیں ۔ 


مبتدا اور فاعل کو Subject ، مفعول کو Object اور خبر کو Predicate کہتے ہیں ۔


اسمائے اشارہ : کوئی چیز یا شخص پاس ہو اور ایک ہو تو This کا اور ایک سے زیادہ ہو تو These کا استعمال کریں گے۔ اور اگر کوئی چیز دور ہواور ایک ہو تو That کا اور ایک سے زیادہ ہوں تو Those کا استعمال کریں گے۔


ضمیریں singular (واحد) بھی ہوتی ہیں اور plural (جمع) بھی ۔اور ان کے تین درجے ہیں:
 First person (متکلم) I اور we
second person (مخاطب) you
Third person یعنیhe,she ,it, they اور تمام اسم(nouns).


زمانے تین ہیں :
 ماضی (Past), حال(Present) اور مستقبل (Future).
حال (Present) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں جملہ کے آخر میں ؛ “ہے”، “ہیں” یا “ہوں” کا لفظ ہوگا اور انگلش میں جملہ کے بیچ میں  are,is یا am میں سے کوئی لفظ ہوگا۔
ماضی (Past) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں جملہ کا اختتام “تھا”، “تھی” یا “تھے” سے ہوگا اور انگلش میں جملہ کے بیچ میں was یا were کا لفظ ہوگا۔
مستقبل (Future) کی علامت یہ ہے کہ اردو میں جملہ کا آخری لفظ “گا”، “گی” یا “گے” ہوگا اور انگلش میں جملہ کے بیچ میں “Will” کا لفظ ہوگا۔

ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کو اچھے طرح سمجھ میں آجائے؛ لیکن پھر بھی اگر کچھ سمجھنے میں دشواری ہورہی ہو ؛ تو comment کرکے پوچھ سکتے ہیں۔

0 thoughts on “How to Make Sentences – انگلش کے جملے کیسے بنائیں”

  1. الحمد للہ سب آسانی کے ساتھ سمجھ آ رہا ہے ۔
    عربی میں حروف جر سترہ ہیں، حروف عطف دس ہیں پر انگلش میں ,
    preposition, conjunction and interjection کتنے ہیں ؟ یہ پتہ نہیں چل رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *