English ALPHABET in Urdu | انگریزی حروفِ تہجی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Learn English Alphabet in Urdu.
In this lesson, we are going to talk about English alphabet in Urdu. You will learn here all the letters of the English Alphabet in Urdu. And types of English letters; Vowels and consonants and much more…
انگریزی حروفِ تہجی میں “A” سے لے کر “Z” تک 26 حروف ہیں۔
آئیے! سب سے پہلے ہم A سے Z تک کے Pronunciation یعنی تلفظ کو جان اور رٹ لیتے ہیں.
نیچے والی ویڈیو میں تمام انگریزی حروف تہجی کو اس صحیح تلفظ کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ پہلے اسے دھیان سے سنیں اور پھر خود دہرائیں۔
- انگریزی حروف تہجی میں کئی ایسے Letters (حروف) ہیں جن کو ملا کر پڑھتے وقت ایک سے زائد تلفظ (Pronunciation) اور آواز ہوتے ہیں جن کے متعلق بعد میں Detail میں بتا دیا جائےگا.
- کل یعنی A سے Z تک کے پورے مجموعے کو Alphabet (حروف تہجی) کہتے ہیں. صرف ایک حرف a یا b یا c کو Alphabet نہیں کہہ سکتے، بلکہ a سے z تک کے پورے مجموعہ کو alphabet کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں!
نیچے والے جملے میں انگریزی کے سارے حروف تہجی کا استعمال ہوا ہے۔
“A QUICK BROWN FOX JUMPS OVER THE LAZY DOG.”
Letter |حروف
ایک حرف کو Letter کہتے ہیں یعنی A ایک Letter ہے، B دوسرا، اور C تیسرا Letter اسی طرح Z تک سمجھ لیجیے۔
⓵ حروف (Letter) سے مل کر ایک Word (لفظ) بنتا ہے۔ جیسے No ایک Word ہے جس میں دو Letter ہیں:
N + O = No
اسی طرح God ایک word ہے۔ جس میں تین letter ہیں:
G + O + D = God
⓶ لفظوں یعنی Words سے مل کر ایک Sentence (جملہ) بنتا ہے،جیسے:
- Allah is one. (اللہ ایک ہے)
یہ ایک جملہ ہے،جس میں تین Words ہیں:
- Allah + is + one = Allah is one.
اسی طرح:
- I am a student.
اس میں دیکھیے چار Words ہیں:
- I + am + a + student=I am a student.
کچھ لوگوں کو لگتا ہوگا کہ ابھی تو ہم نے پڑھا کہ a اور i یہ ایک letter ہے،تو یہاں اسے word کیسے کہا گیا؟
تو یاد رکھیں!
جب a اور I جملے یعنی sentence میں مل کر استعمال ہوتے ہیں تو انہیں ایک word مانا جاتا ہے۔
نوٹ:
جملے کے آخر میں ہمیشہ full stop ( . ) کا نشان آتا ہے.یہی جملے کی پہچان ہے. جیسے یہ جملہ:
Allah is one.
⓷ جملوں سے مل کر ایک پیراگراف بنتا ہے۔
Example: “Mojib is a good guy. He is my best friend. I work with him .”
اوپر تین جملے ہیں جن سے مل کر ایک پیراگراف بنا ہے.
نوٹ:
- ایک جملے سے بھی پیراگراف بن سکتا ہے،اگر جملہ لمبا ہو۔
- ہر پیرگراف کی شروعات نئے سطر(line) سے ہوتی ہے۔ یعنی جیسے ہی Paragraph ختم ہو،ایک دوسری line سے لکھنا شروع کرنا پڑتا ہے.
⓸ کئی پیراگراف (Paragraph) سے ملکر ایک Article یا essay یعنی مضمون بنتا ہے.
یہ بھی پڑھیں!
Capital and Small
انگریزی حروف تہجی دو طرح لکھے جاتے ہیں؛ Capital letters (بڑے حروف)، اور Small letters (چھوٹے حروف)
Capital letters
A B C D E F G H I J
جے آئی ایچ جی ایف اِی ڈی سی بی اے
K L M N O P Q R S T
ٹی ایس آر قیو پی او این ایم ایل کے
U V W X Y Z
زیڈ واے ایکس ڈبلیو وِی یو
Small letters
a b c d e f g h i j k l m
n o p q r s t u v w x y z
small letters کو کبھی کبھی” lower case” اور capital letters کو “upper case” بھی کہتے ہیں۔
اسی طرح کبھی کبھی بے تکلفی سے Capital letters کو “Caps” کہتے ہیں۔
Capital letters کا استعمال
مندرجہ ذیل جگہوں پر انگریزی حروف تہجی کے Capital letters کا استعمال کرنا چاہیے:
1. جملے کے شروع میں Capital letter کا استعمال کیجیے۔
The museum has huge potential. It will be a great boost to the area and we are really excited about it.
2. جب آپ لوگوں ، مقامات اور ان سے متعلق الفاظ کے نام لکھ رہے ہوں تو پہلا حرف Capital letter ہونا چاہیے:
Zaid, Umar, Makka, India
3. کتاب اور دیگر مطبوعات کے عنوانات، تنظیموں اورخاص دن وغیرہ کے شروعات کا پہلا حرف ایک Capital letter ہوگا۔
the Houses of Parliament
Mother’s Day
4. اگر آپ مخفف حرف کو استعمال کر رہے ہیں ؛ اس کا ہر حرف Capital ہونا چاہیے۔
BBC (British Broadcasting Corporation)
USA (United States of America)
MP (Member of Parliament)
5. “مَیں” کے معنی میں آنے والا آی(I) ہمیشہ Capital لکھا جاتا ہے،چاہے بیچ میں ہی کیوں نہ آئے،جیسے:
I am a good boy. میں ایک اچھا لڑکا ہوں
- He is sleeping but I am reading.
- وہ سو رہا ہے،لیکن میں پڑھ رہا ہوں
پہلے کے شروع اور دوسرے کے بیچ میں دونوں جگہ I “مَیں” کے معنی میں اسعمال ہوا ہے،اس لیے Capital میں لکھا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں!
Font Style
Printed letters of the alphabet come in different styles or designs. Each style is called a “font”.
انگریزی حروف تہجی کے حروف مختلف انداز میں چھپے ہوئے ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک انداز کو “Font” کہتے ہیں۔ جیسے:
Arial font
Practice makes a man perfect.
Curier font
Practice makes a man perfect.
Verdana
Practice makes a man perfect.
ہم نے کیا سیکھا ؟؟؟
ہم نے سیکھا:
- انگریزی حروف تہجی(Alphabet) میں 26 حروف (letters)ہوتے ہیں۔
- letters دو طرح لکھے جاتے ہیں ؛بڑےحروف( Capital letters/ uppercase) میں، اور چھوٹے حروف (Small letters/lower case)میں۔
- Capital letters کا استعمال جملوں کے شروع میں ، لوگ اور جگہوں کے نام کے پہلے لفظ میں اور مخفف الفاظ کے تمام الفاظ میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں!
very Nice
..m,شکریہ
Very good sir
But hi umda mene abhi tak istarah ki tahrir nahi dekhi
Super
Very good
Outstanding i understand a every each line of u sir
Best Explained